کرنسی سمگلنگ کیس :ایان علی طلبی کے باوجود پیش نہ ہو سکیں ، کسٹم عدالت سے سماعت 31 اگست تک ملتوی کر دی

کرنسی سمگلنگ کیس :ایان علی طلبی کے باوجود پیش نہ ہو سکیں ، کسٹم عدالت سے سماعت ...
کرنسی سمگلنگ کیس :ایان علی طلبی کے باوجود پیش نہ ہو سکیں ، کسٹم عدالت سے سماعت 31 اگست تک ملتوی کر دی

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی جہاں طلبی کے باوجود ملزمہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور اگلی سماعت پر ملزمہ کو پیش کرنے کی تحریری یقین دہانی کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمہ کو اگلی سماعت پر ہر صورت پیش کیا جائے ورنہ ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ، کسٹم عدالت کے جج راناآفتاب نے کیس کی سماعت کی جہاں ایان علی آج عدالت میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہو سکی جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ایان علی کے وکیل خرم کھوسہ نے عدالت میں حاضری سےمستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی جس میں کیا گیا ہے کہ ایان علی نے کراچی میں عدالت میں پیش ہوناہے،حاضری سےاستثنیٰ دیاجائے ۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ ایان علی کی جان کو خطرہ ہے اور دھمکیاں مل رہی ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ کوئی بہا نہ نہیں چلے گا ، ملزمہ کو آج ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے ورنہ ضمانت منسوخ کردی جائے گی ۔عدالت کا کہنا تھا کہ کیوں نہ ملزمہ کی خفاظتی تحویل میں لینے کا حکم دیدیا جائے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد ایان علی کے وکیل نے ملزمہ کو اگلی سماعت پر پیش کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائی ہے جس پر عدالت نے اگلی سماعت تک ملزمہ کو پیشی سے استثنیٰ دیدیا اور کیس کی سماعت 31 اگست تک ملتوی کردی۔عدالت نے ایان علی کے وکیل کی درخواست پر کسٹم حکام کو نوٹس جاری کر دیا ۔ 

مزید : راولپنڈی


loading...