پاناما کا ہنگامہ ،اپوزیشن نے ٹی او آرز پرلچک،بات چیت کی بحالی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کی ضمانت مانگ لی

پاناما کا ہنگامہ ،اپوزیشن نے ٹی او آرز پرلچک،بات چیت کی بحالی کیلئے سپیکر ...
پاناما کا ہنگامہ ،اپوزیشن نے ٹی او آرز پرلچک،بات چیت کی بحالی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کی ضمانت مانگ لی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما لیکس کا ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، ٹی او آرز پر بات چیت آگے بڑھانے کے لئے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی کے ارپوزیشن ارکان کا اجلاس اسلام آباد میں ختم ہوگیا۔ اعتزاز احسن کی زیرصدارت اجلاس میں خورشید شاہ سمیت کئی اپوزیشن رہنما بھی اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔اجلاس میں ٹی او آرز کے معاملے پر حکومت سے مذاکرات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کے بعد تمام ٹی او آرز کمیٹی کے اپوزیشن ارکان اور رہنما سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کے لئے ان کے چیمبر میںپہنچ گئے ۔ملاقات میں اپوزیشن نے ٹی او آرز سے متعلق سپیکر سے گارنٹی مانگ لی،اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی بہت لچک دکھا چکے ہیںاب بھی اگر اگر ایاز صادق حکومت کی ضمانت دے دیں تو پھر اپوزیشن بھی اس معاملے پر لچک دکھادے گی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپیکر کی ذات پر کسی کو تحفظات نہیں، وہ کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے چاہتے ہیں،اپوزیشن ارکان نے اپنا پیغام ایاز صادق تک پہنچادیا ہے یہ بھی بتادیا ہے کہ سپیکر کے چیمبر تک آنے پر کسی کو بھی اعتراض نہیں،وہ ضمانت دے دیں تو بات چیت دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جانب سے دی گئی تجاویز حتمی ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں