سعودی عرب میں حوثیوں باغیوں کا راکٹ حملہ،کم از کم7افراد ہلاک

سعودی عرب میں حوثیوں باغیوں کا راکٹ حملہ،کم از کم7افراد ہلاک
سعودی عرب میں حوثیوں باغیوں کا راکٹ حملہ،کم از کم7افراد ہلاک

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے راکٹ حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے۔سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی الاخباریہ کے مطابق راکٹ حملہ یمن سرحد کے قریب واقع جنوبی شہر نجران کے صنعتی علاقے میں کیاگیا۔اس حملے میں چار سعودی شہری اور تین غیرملکی ہلاک ہوگئے۔حوثی باغیوں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔اس سے قبل یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے نہم میں مقامی افراد نے خبررساں ادارے روئٹرز کو بتایا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کی جانب سے ایک مقامی حوثی رہنما کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ مقامی افراد کے مطابق وہ رہنما اس وقت گھر پر موجود نہیں تھا لیکن اس حملے میں اس کے والد سمیت خاندان کے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔سعودی عرب نے اتحادی افواج کے ہمراہ مارچ 2015 میں یمن میں موجود حوثی باغیوں کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا۔ اے ایف پی کے مطابق یمن میں سعودی اتحاد کی جانب شروع کی جانے والی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک سعودی عرب کی سرزمین پر نجران میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔واضح رہے کہ یمن میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں حوثی باغیوں کے حملوں سے 100 سے زائد شہری اور اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید : عرب دنیا


loading...