لوئر دیر : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی ، 2افراد جاں بحق ،5زخمی

لوئر دیر : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی ، 2افراد جاں بحق ،5زخمی
لوئر دیر : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی ، 2افراد جاں بحق ،5زخمی

  

لوئر دیر (مانیٹرنگ ڈیسک ) لوئر دیر میں باراتیوں سے بھری گاڑی کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر دیر کے علاقے براول گیر میں باراتیوں کی گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ۔ حادثے میں 2باراتی جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ زخمی ہیں جنہیں کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔

مزید : دیر /اہم خبریں