مہاراشٹرا میں ایک مریض کے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس کلینک پہنچ گئی، تفتیش کے دوران ایسا انکشاف کہ پولیس اہلکاربھی حیران رہ گئے

مہاراشٹرا میں ایک مریض کے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس کلینک پہنچ گئی، تفتیش کے ...
مہاراشٹرا میں ایک مریض کے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس کلینک پہنچ گئی، تفتیش کے دوران ایسا انکشاف کہ پولیس اہلکاربھی حیران رہ گئے

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پولیس نے مہلک انجکشن لگاکر 5خواتین اور ایک مرد کو اگلے جہان پہنچانے والے ڈاکٹر اور اس کی معاون نرس کو گرفتار کرلیا ہے۔ موت کا شکار ہونے والے افراد کی لاشیں بھی ڈاکٹر کے فارم ہاو¿س سے برآمد کرلی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں ڈاکٹر کی گرفتاری اس کے ایک مریض کے لاپتہ ہونے کے بعد عمل میں آئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ڈاکٹر سے لاپتہ شخص کے حوالے سے پوچھ گچھ کی تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس پر اسے باقاعدہ طور پر گرفتار کرکے تفتیش کی گئی۔دوران تفتیش اس نے چھ افراد جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں کی ہلاکتوں کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے نشاندہی پر مارے جانے والوں کی لاشیں بھی برآمد کرلی ہیں۔ ڈاکٹر کی ایک نرس کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔پولیس حکام نے اے ایف پی کو بتایا کہ پال نامی ڈاکٹر دوران تفتیش آئیں بائیں شائیں کرتا رہا تاہم بالآخر اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد گزشتہ ایک برس کے درمیان لاپتہ ہوئے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس