باراتیوں کی وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

باراتیوں کی وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
باراتیوں کی وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  


دیر بالا (مانیٹرنگ ڈیسک) باراتیوں کی وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے علاقے براول میں پہاڑی سڑک پر باراتیوں سے بھری وین جارہی تھی کہ اس دوران تیز رفتاری کے باعث گاڑی ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 12 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو کھائی سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

مزید : دیر


loading...