ایران نے برطانیہ کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا

ایران نے برطانیہ کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا
ایران نے برطانیہ کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا

  


تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے برطانیہ کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک برطانوی اورایرانی شہریت رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔ برطانیہ کے دفتر خارجہ نے گرفتا ر شخص کی شہریت کی تصدیق سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران برطانوی اور ایرانی دوہری شہریت رکھنے والے اس شخص کی گرفتاری کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایران کے وکیل استغاثہ، عباس جعفری دولت آبادی نے کہا ہے کہ زیر حراست شخص ”معاشی میدان میں متحرک ہے جس کا تعلق ایران سے ہے“۔وکیل دولت آبادی نے ا س شخص کی دوسری شہریت نہیں بتائی لیکن کہا ہے کہ اسے گذشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا۔اس کی گرفتاری کے اسباب بھی واضح نہیں کیے گئے لیکن عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری سمجھوتے کے بعد ایران نے غیر ملکوں کے ساتھ تعلقات کے الزام پر لوگوں کو گرفتار کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ایران دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا جس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے قیدی سفارتی اعانت کے اہل نہیں ہوتےجبکہ پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کے شہری دوہری شہریت رکھتے ہیں لیکن ایران اس روایت کو سخت ناپسند کرتاہے۔

ایران نے گذشتہ سال دوہری شہریت رکھنے والے کم از کم چھ شہریوں کو گرفتار کیا۔ ایسے قیدی عمومی طور پر ایران کے پاسداران انقلاب کی عدالت میں پیش ہوتے ہیں جو ان کے خلاف حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام پر مقدمہ چلاتے ہیں ۔

ووسری جانب برطانوی حکام اس رپورٹ کی چھان بین کر رہے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک برطانوی ایرانی شہری کو گرفتار کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...