آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کی خبریں مضحکہ خیز ہیں: ترجمان وزیراعظم

آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کی خبریں مضحکہ خیز ہیں: ترجمان وزیراعظم
آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کی خبریں مضحکہ خیز ہیں: ترجمان وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل بنائے جانے سے متعلق خبریں مضحکہ خیز ہیں، حکومت کی جانب سے ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

اپنے ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ حیرت ہے کہ آج کے دور میں بھی لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں۔ آرمی چیف کہہ چکے ہیں مدت ملازمت میں توسیع نیں لیں گے۔ ہمیں امپائر کی انگلی کا کوئی ڈر نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، مودی نے شاید آئینہ دیکھ کر یہ بیان دیا ہے۔

مزید :

قومی -