قومی پرچم کی بے حرمتی، پاک فوج کیخلاف توہین آمیز الفاظ پر 3 افغان باشندے گرفتار

قومی پرچم کی بے حرمتی، پاک فوج کیخلاف توہین آمیز الفاظ پر 3 افغان باشندے ...
 قومی پرچم کی بے حرمتی، پاک فوج کیخلاف توہین آمیز الفاظ پر 3 افغان باشندے گرفتار

  

کوہاٹ (آئی این پی) کوہاٹ میں قومی پرچم کی بے حرمتی اور پاک فوج کے خلاف توہین آمیز الفاظ کہنے پر تین افغان باشندوں کو گرفتار کر کے تھانہ جنگل خیل میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر میں دہشت گردی اور مملکت کے خلاف اشتعال پھیلانے کے علاوہ امیگریشن قانون کے دفعات بھی شامل کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 9 اگست کو کوہاٹ کے علاقہ گھمکول افغان پناہ گزین کیمپ نمبر 2 میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں نے شارع عام میں لوگوں کے سامنے پاکستان کے قومی پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسے پھاڑ ڈالا اور پاک فوج کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کی۔ اطلاع پر پولیس نے واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کا سراغ لگا لیا اور گزشتہ روز مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران انہیں گرفتار کرکے تھانہ جنگل خیل منتقل کردیا۔

پکڑے گئے افغان باشندوں میں بسم اللہ جان ، سید احمد شاہ اور شاکر شامل ہیں۔

مزید : کوہاٹ