10ایرانی شہری کویت میں داخل ہونے پر گرفتار

10ایرانی شہری کویت میں داخل ہونے پر گرفتار
 10ایرانی شہری کویت میں داخل ہونے پر گرفتار

  

دبئی (آن لائن)کویت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ساحلی محافظوں نے دس ایرانی دراندازوں کو ملک میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

کویتی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ایک ایرانی شہری نے کویتی ساحلی محافظوں کا خود کو حوالے کرنے کا حکم ماننے سے انکار کردیا تھا اور وہ زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب ایران کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد مچھیرے ہیں اور ان کی گرفتاری کا کسی سرحدی خلاف ورزی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید : عرب دنیا