ریس کورس میں لوہے کا تاجرقتل، ٹریفک حادثے کا ڈرامہ رچانے کی کوشش

ریس کورس میں لوہے کا تاجرقتل، ٹریفک حادثے کا ڈرامہ رچانے کی کوشش
ریس کورس میں لوہے کا تاجرقتل، ٹریفک حادثے کا ڈرامہ رچانے کی کوشش

  

لاہور (ویب ڈیسک)ریس کورس کے علاقہ میں تاجر کو قتل کرکے ٹریفک حادثے کا ڈرامہ رچانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ پولیس نے تاجرکے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرا دیا، مغل پورہ کے علاقہ مسکین پورہ گلی نمبر 8کا رہائشی ملک اعجاز مصری شاہ کے علاقہ میں لوہے کا کاروبار کر تاتھا۔

متوفی کے اہلخانہ کے مطابق پیر کو رات گئے اعظم مارکیٹ کا تاجر عتیق بٹ ملک اعجاز کو اپنے ہمراہ لے گیا جس کی کچھ دیر بعد ہمیں اطلاع ملی کہ ان کا ریس کورس کے علاقہ میں ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے جس پر انہیں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ہم جنرل ہسپتال گئے تو ان کی موت واقعہ ہو چکی تھی ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی موت سر اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹنے کی وجہ سے ہوئی۔ متوفی کے اہل خانہ کے مطابق اس سارے معاملے میں جب ہمیں عتیق بٹ کہیں دکھائی نہیں دیا واقعہ مشکوک ہو گیا۔ ان کو قوی یقین ہے کہ عتیق بٹ نے جان بوجھ کر ملک اعجاز کو قتل کرکے حادثے کا ڈرامہ رچایا ہے۔

پولیس کے مطابق عتیق بٹ کی تلاش جاری ہے اور جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید : لاہور