ایل ایل بی میں داخلہ کیلئے عمرکی حد24 سال کرنے کیخلاف حکومت کو نوٹس

ایل ایل بی میں داخلہ کیلئے عمرکی حد24 سال کرنے کیخلاف حکومت کو نوٹس
ایل ایل بی میں داخلہ کیلئے عمرکی حد24 سال کرنے کیخلاف حکومت کو نوٹس

  

لاہور(ویب ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے ایل ایل بی میں داخلے کیلئے 24سال عمر کی حد مقررکرنے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

فاضل عدالت میں درخواست گزار ایل ایل بی میں داخلے کے خواہشمند زین علی کے وکیل پیر مسعود چشتی نے دلائل میں کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی میں داخلے کیلئے عمر کی حد24سال تک مقرر کردی ہے اور یہ اقدام تعلیم کے حصول میں رکاوٹ پیدا کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حصول کے لیے عمر کی حد مقرر کرنا آئین کے منافی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایل ایل بی میں داخلے کیلئے 24سال عمر کی حد مقررکرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔

فاضل عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 23 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو نوٹس جاری کر دئیے۔

مزید : لاہور