وزیر اعظم نے ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا

وزیر اعظم نے ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس ...
وزیر اعظم نے ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت کل ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ پاناما لیکس کے ٹی او آرز پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے اگلے ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے متن کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ مسئلہ کشمیر کی صورتحال بھی موضوع بحث رہے گی۔ علاوہ ازیں اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اجلاس کوبریفنگ دیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...