پولینڈ میں سونے سے لدی ٹرین کی تلاش کیلئے کھدائی

پولینڈ میں سونے سے لدی ٹرین کی تلاش کیلئے کھدائی
پولینڈ میں سونے سے لدی ٹرین کی تلاش کیلئے کھدائی

  

والبرزچ(مانیٹرنگ ڈیسک)سونے سے لدی گمشدہ ٹرین کی تلاش کے لیے پولینڈ کے جنوب مغربی علاقے میں خزانہ تلاش کرنے والوں نے اس مقام کی کھدائی کا کام شروع کردیا ہے جہاں ان کے خیال میں نازی دور کی چوری شدہ جواہرات اور ہتھیاروں سے لدی ٹرین چھپی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کھدائی کرنے والوں کا خیال ہے کہ ٹرین سنہ 1945 میں ایک سرنگ میں چھپا دی گئی تھی۔ وہ والبرزچ شہر کے قریب کھدائی کر رہے ہیں جو دس دن تک جاری رہ سکتی ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے کوئی شواہد موجود نہیں ہے کہ یہ مشہور ٹرین یہاں موجود ہے۔واضح رہے کہ دوسری جنگ کے وقت سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں لوٹے ہوئے سامان اور اسلحے سے لدی ہوئی ٹرین سرنگوں کے ایک کمپلیکس میں غائب ہوگئی تھی، یہ سرنگیں نازیوں نے ایک خفیہ فوجی منصوبے کے تحت تعمیر کی تھی تاہم یہ منصوبہ کبھی مکمل نہیں ہوسکااس وقت سوویت ریڈ آرمی نازمی جرمنی کی جانب پیش قدمی کر رہی تھیں۔جنگ کے دوران نازیوں نے والبرزچ کے قریب کئی میل لمبی سرنگیں تعمیر کی گئی تھیں۔ کراکوف کی آے جی ایچ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر جنوس میڈج نے دسمبر میں کہا تھا کہ ان کے اس مقام کے ارضیاتی سروے سے ٹرین کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

مزید : بین الاقوامی