افغان فضائیہ کو مزید پائلٹس اور طیاروں کی ضرورت پڑ گئی

افغان فضائیہ کو مزید پائلٹس اور طیاروں کی ضرورت پڑ گئی
افغان فضائیہ کو مزید پائلٹس اور طیاروں کی ضرورت پڑ گئی

  


کابل (ویب ڈیسک) طیاروں کی تعداد اور سائز کے حوالے سے افغان فضائیہ محدود ہے, صرف اسکے پاس 130 طیارے ہیں, اسے مزید پائلٹس اور مزید طیاروں کی ضرورت ہے۔طیاروں اور عملے کی کمی طالبان سے سکیورٹی فورسز کی لڑنے کی صلاحیت کو متاثر کر رہی ہے جو پھر شمالی اور جنوبی علاقوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔

صوبہ کنڑ کے بارڈر پولیس کے کمانڈر نے کہا طالبان کے حملے میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے انہیں ہسپتال پہنچانے کیلئے 5 روز انتظار کرنا پڑا۔ بعض اوقات نعشوں اور زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے ایک ہفتہ تک ہیلی کاپٹر کی راہ دیکھتے رہے۔ نیٹو کے مشیروں کا کہنا ہے تجربہ کار پائلٹس اور عملے کی کمی کا سامنا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...