محمد آصف کو افغانستان کی جانب سے باﺅلنگ کوچنگ کی پیشکش

محمد آصف کو افغانستان کی جانب سے باﺅلنگ کوچنگ کی پیشکش
محمد آصف کو افغانستان کی جانب سے باﺅلنگ کوچنگ کی پیشکش

  

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ باولر محمد آصف کو افغانستان میں جونیئر فاسٹ باولرز کی کوچنگ کی پیشکش کی گئی ہے۔ سپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سال کی پابندی ختم ہونے کے بعد محمد آصف نے بیرون ملک لیگز کھیلنا شروع کر دیں۔ ان دنوں وہ افغانستان کے شہر کابل میں ہیں جہاں انہیں افغان بورڈ کی جانب سے جونیئر فاسٹ باﺅلرز کی گرومنگ کے لیے پیشکش کی گئی ہے۔

محمد آصف کو مختصر دورانئے کے لیے کوچنگ کی پیشکش کی گئی ہے۔ البتہ محمد آصف نے جواب کے لیے ایک دودن کا وقت مانگا ہے۔محمد آصف چاہتے ہیں کہ بین الاقومی کرکٹ میں واپس آئیں لیکن ان پر پابندی اور پی سی بی کی جانب سے ان پر خاص توجہ نہ دیئے جانے پر بھی آصف مایوس ہیں اور اب انہوں نے افغانستان کی جانب سے آفر ملنے کے بعد سوچ بچار شروع کردی ہے۔

مزید : کھیل