وزارت قانون نے دہشتگردوں کے مقدمات پوپا کورٹ میں چلانے کیلئے دلچسپی نہیں لی سیشن جج راولپنڈی کا لاہور ہائیکورٹ کو خط

وزارت قانون نے دہشتگردوں کے مقدمات پوپا کورٹ میں چلانے کیلئے دلچسپی نہیں لی ...
وزارت قانون نے دہشتگردوں کے مقدمات پوپا کورٹ میں چلانے کیلئے دلچسپی نہیں لی سیشن جج راولپنڈی کا لاہور ہائیکورٹ کو خط

  


اسلام آباد (آن لائن) تحفظ پاکستان ایکٹ (پوپا) کے تحت قائم عدالتوں کی ناکامی پر وزارت قانون وانصاف کو ذمہ دار ٹھہر ا یا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد محسن رضاخان نے لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ ستمبر 2015 میں پوپا popa کورٹ کے قیام کے نوٹیفیکشن کے بعد سے وزارت قانون نے دہشت گردوں کے مقد مات کے فوری ٹرائیل کے امور کو چلا نے کے لیے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی جو کہ نشنل ایکشن پلان کا اولین مقصد تھا۔

رپورٹس کے مطا بق یہ خط لاہور ہائی کورٹ کو چند دن قبل لکھا گیا تھا۔جج رضاخان نے ایک ملزم کے پنجاب اسمبلی کے رکن کو اغوا کر نے کے حوالے سے کیس بارے لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا۔اور کہا تھا کہ اس کیس کے حوالے مخصوص یا کافی ججزیا سٹا ف دستیاب نہیں تھااور مقامی عدلیہ کی مددسے انہوں نے کورٹ روم حاصل کیا۔

مزید : اسلام آباد


loading...