کوئٹہ خودکش دھماکے کی پھر مذمت مشکل حالات میں پاکستان کیساتھ ہیں : سعودی کابینہ

کوئٹہ خودکش دھماکے کی پھر مذمت مشکل حالات میں پاکستان کیساتھ ہیں : سعودی ...
کوئٹہ خودکش دھماکے کی پھر مذمت مشکل حالات میں پاکستان کیساتھ ہیں : سعودی کابینہ

  


ریاض (این این آئی) خادم الحرمین الشریفین اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حجاج کرام کی حفاظت اور ان کی سہولیات کے لیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ وہ فریضہ حج کی ادائیگی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کریں۔ انہوں نے حج بیت اللہ کی غرض سے مملکت میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے زور دیا کہ حجاج کرام خود کو اللہ کی عبادت کے لیے وقف کر دیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے جاری کردہ تازہ احکامات میں کہا گیا تمام حکومتی اور نجی ادارے اللہ کے مہمانوں کی آرام وراحت اور انہیں سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے توسیع حرم کے منصوبے کے ساتھ ساتھ مدینہ منورہ اور تمام مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام کو سہولیات کی فراہمی پر اربوں ریال خرچ کیے ہیں۔ شاہ سلمان نے ان خیالات کا اظہار کابینہ کے اجلاس سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔

اجلاس میں 8 اگست کو پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ایک ہسپتال میں ہونے والی دہشت گردی کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے موجودہ مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں شام کے شہر حلب میں نہتے شہریوں پر بمباری اور بے گناہ بچوں اور خواتین کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے حلب میں بمباری بند کرانے پر زور دیا۔

مزید : عرب دنیا


loading...