دو ماہ کے دوران شام میں 18 بار مہلک آتشیں ہتھیار وں کے استعمال ،12شہری زخمی

دو ماہ کے دوران شام میں 18 بار مہلک آتشیں ہتھیار وں کے استعمال ،12شہری زخمی
دو ماہ کے دوران شام میں 18 بار مہلک آتشیں ہتھیار وں کے استعمال ،12شہری زخمی

  


دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیویارک میں قائم گروپ نے کہا ہے کہ شام روس مشترکہ فوجی آپریشن کی جانب گذشتہ نو ہفتوں کے دوران کم از کم 18 بار مہلک آتشیں ہتھیار استعمال کیے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم 12 شہری زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے جنیوا میں روایتی ہتھیاروں کے بارے میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شریک ملکوں پر زور دیا ہے کہ شام کے شہری علاقوں پر فضا سے مہلک آتشیں ہتھیار گرائے جانے کے اقدام کی مذمت کی جائے۔

حقوق انسانی کے گروپ نے کہا ہے کہ پانچ جون سے 10 اگست کے دوران فضائی کارروائی کے بعد ا±سے تصاویر اور وڈیو رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔ عینی شاہدین اور امدادی کارکنون نے خبر دی ہے کہ اِن حملوں میں شہری آبادی کے پانچ افراد زخمی ہوئے۔

کرنسی سمگلنگ کیس :ایان علی طلبی کے باوجود پیش نہ ہو سکیں ،عدالت نے حکم سنا دیا ، خبر پڑھنےکیلیے یہاں کلک کریں 

’ہیومن رائٹس واچ‘ نے مقامی سرگرم کارکنوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کم از کم 40دیگر مقامات پر مہلک آتشیں ہتھیار استعمال ہوئے، جن کی تصاویر اور وڈیو فٹیج سے تصدیق کی جاسکتی ہے۔

حقوق انسانی کے گروپوں کا کہنا ہے کہ اِن ہتھیاروں سے کیمیائی رد عمل کے طور پر آگ بھڑک ا±ٹھتی ہے جس سے اذیت ناک زخم لگتے ہیں جن کا علاج مشکل جبکہ آگ بجھانا مشکل تر ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید کہا گیا ہے کہ 2013ءمیں جب سے شام میں مہلک آتشیں ہتھیاروں کا استعمال شروع ہوا ہے درجن بھر سے زیادہ ملک اس پر اظہار تشویش اور اِس کی مذمت کر چکے ہیں۔روایتی ہتھیاروں کے بارے میں بین الاقوامی معاہدے میں ایک شق موجود ہے جس میں مہلک آتشیں ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کی گئی ہے۔ اس پر 113 فریق کے دستخط شامل ہیں، جن میں روس بھی شامل ہے۔

روس نے تسلیم کیا ہے کہ ماضی میں ا±س نے شام میں مہلک آتشیں اسلحہ استعمال کیا ہے، لیکن تازہ ترین الزامات کے بارے میں ا±س کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔بین الاقوامی مطالبوں کے باوجود، شام نے اِس سمجھوتے پر دستخط نہیں کیے۔

مزید : عرب دنیا


loading...