بوریوالا: چھرے سے محنت کش کا سینہ چاک کرنے کی کوشش‘ نوجوان زخمی حالت میں بھاگ نکلا

بوریوالا: چھرے سے محنت کش کا سینہ چاک کرنے کی کوشش‘ نوجوان زخمی حالت میں بھاگ ...
بوریوالا: چھرے سے محنت کش کا سینہ چاک کرنے کی کوشش‘ نوجوان زخمی حالت میں بھاگ نکلا

  

وہاڑی  (ویب ڈیسک) زمیندار کے مزارع کو کھیتوں میں پکڑ کر چھرے سے سینہ چاک کرنے کی کوشش‘ سینے اور گردن پر زخموں کے باوجود مزارع جرا¿تمندی سے زخمی حالت میں بھاگ گیا۔ اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ دوسرا ملزم سینکڑوں دیہاتیوں کا محاصرہ توڑ کر فرار ہوگیا۔ نواحی گاﺅں 407/ ای بی کے زمیندار راجہ محمد افضل کا مزارع عاشق علی کماد کی فصل کی جانب جا رہا رہا تھا کہ اچانک دو نامعلوم افراد نے اسے پکڑ لیا اور کماد کی فصل میں لے جا کر اسکے سینے پر چھرپے سے وار کرکے اسکا دل نکالنے کی کوشش کی۔ عاشق علی جرأتمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی حالت میں بھاگ کھڑا ہوا اور شور مچانا شروع کردیا۔ شورسن کر دیہاتی آگئے جنہوں نے تعاقب کرکے ایک ملزم کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا کماد کی فصل میں گھس گیا جس پر سینکڑوں اہل دیہہ وہاں اکٹھے ہوگئے اور کماد کی فصل کا محاصرہ کرلیا۔

اہل دیہہ کے مطابق انہوں نے مقامی پولیس کو واقعہ کی اطلاع کی لیکن پولیس موقع پر نہ پہنچی اور دو گھنٹے کے محاصرہ کے باوجود دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی عاشق کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تھانہ شیخ فاضل پولیس کے مطابق گرفتار ہونیوالے ملزم شوکت علی گھمن کا تعلق نواحی گاﺅں 483 ای بی سے ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

مزید : وہاڑی