وائرس صبح کے وقت لوگوں میں زیادہ آسانی سے بیماری پیدا کر سکتے ہیں: برطانوی ماہرین
لندن (اے پی پی) برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ وائرس صبح کے وقت لوگوں میں زیادہ آسانی سے بیماری پیدا کر سکتے ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگر وائرس کا انفیکشن صبح کے وقت شروع ہو تو اس کی کامیابی کے امکان دس گنا زیادہ ہوتے ہیں۔