فرنچ خاتون پیراک کو پوزیشن کیلئے لڑائی جھگڑا مہنگا پڑ گیا
ریوڈی جنیرو(ویب ڈیسک)ویمنز میراتھن سوئمنگ میں فرنچ ایتھلیٹ اوریلی مولر لڑائی کے باعث میڈل سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ گزشتہ روز دس کلومیٹر میراتھن سوئمنگ میں فرنچ اور اطالوی ایتھلیٹ راکیل برونی ایک ہی وقت میں دوسری پوزیشن پر پہنچیں جس کے بعد ان کے درمیان پوزیشن کیلئے لڑائی شروع ہوگئی اورفرنچ ایتھلیٹ ہاتھاپائی پر اتر آئیں جس کے بعد منتظمین نے اوریلی مولرکو لڑائی شروع کرنے کی پاداش میں میڈل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
ہالینڈ کی شیرون فان رونیڈل نے دس کلومیٹر کا فیصلہ ایک گھنٹہ 56منٹس اور32.1سیکنڈز میں طے کرکے گولڈ میڈل جیتا۔ راکیل برونی چاندی اور برازیل کی پولیانا اوکیموٹو کانسی کا تمغہ جیت گئیں۔