ریو اولمپکس،میڈلز کی دوڑ جاری، امریکہ سب سے آگے

ریو اولمپکس،میڈلز کی دوڑ جاری، امریکہ سب سے آگے
ریو اولمپکس،میڈلز کی دوڑ جاری، امریکہ سب سے آگے

  

ریو(مانیٹرنگ ڈیسک)ریو اولمپکس میں مزید 17 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے روز کی طرح امریکا کی برتری برقرار ہے اور اس نے 28 گولڈ میڈلز حاصل کر لیے ہیں۔جبکہ امریکی جمناسٹر سائمن بائلز نےاولمپک کا چوتھا گولڈ میڈل جیت لیا۔ریو اولمپکس میں مائیکل فلپس کے بعد امریکی جمناسٹر سائمن بائلز نے چوتھا گولڈ میڈل جیت کر دھوم مچادی۔بیم فائنل میں لڑکھڑانے والی سائمن بائلز نے شاندار واپسی کرتے ہوئے فلور ایکسرسائز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ٹرپل جمپ میں امریکا کے کرسچن ٹیلر نے سونے کا تمغہ جیتا۔مردوں کی میراتھون سوئمنگ میں ہالینڈ کے فیری ویٹرمین نے پہلی پوزیشن لیتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا.مینز کینو سنگلز میں جرمنی کے سبسچئین برنڈل نے پہلی اور برازیل کے ڈوس سانٹوز نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ویمن کینو اسپرنٹ میں ہنگری کی جوڑی ڈنوٹا اور گبریلا نے فتح سمیٹی۔مردوں کی جمناسٹکس پیرالل بار میں یوکرین کے اولیگ نے سونے اور امریکا کے ڈینل لیوا نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا.سینکرونائزڈ سوئمنگ ڈیوٹس میں روس کی نتالیا اور سواتلانا کی جوڑی نے گولڈ جب کہ چینی جوڑی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ریو اولمپکس میں 28 گولڈ میڈلز کے ساتھ امریکا پہلے،برطانیہ19 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور 17 گولڈ میڈلز کے ساتھ چین تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

مزید : کھیل