نوازشریف نے آف شور کمپنیوں سے متعلق غلط بیانی کی،کمپنیاں انہی کی ملکیت ہیں:لطیف کھوسہ

نوازشریف نے آف شور کمپنیوں سے متعلق غلط بیانی کی،کمپنیاں انہی کی ملکیت ...
نوازشریف نے آف شور کمپنیوں سے متعلق غلط بیانی کی،کمپنیاں انہی کی ملکیت ہیں:لطیف کھوسہ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے آف شورکمپنیوں سے متعلق غلط بیانی کی۔یہ کمپنیاں مریم اور حسن نواز کی نہیں بلکہ خود انہی کی ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے الیکشن کمیشن میں  وزیراعظم کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ذاتی معاملات کیلئے سرکاری ٹی وی کاپلیٹ فارم استعمال کیا۔انہوں نے کہاشریف خاندان کے ممبران کا یہ بیان غلط ہے کہ سعودی عرب میں سٹیل مل فروخت کرکے لندن میں فلیٹس خریدے گئے۔حالانکہ پارک لین میں 1993 اور1995 میں فلیٹس خریدے گئے تھے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

لطیف کھوسہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کاغذات نامزدگی میں آف شور کمپنیاں ظاہرنہیں کیں،انہوں نے آف شورکمپنیوں سے متعلق غلط بیانی کی،جب آف شورکمپنیاں بنائی گئیں اس وقت حسن نوازاورمریم نوازکم عمرتھے۔آف شور کمپنیوں کے اصل مالک وزیراعظم نوازشریف ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...