ڈولفن فورس ملازمین کو ماہانہ دس ہزار ایڈیشنل الاﺅنس دینے کا نوٹیفکیشن

ڈولفن فورس ملازمین کو ماہانہ دس ہزار ایڈیشنل الاﺅنس دینے کا نوٹیفکیشن
ڈولفن فورس ملازمین کو ماہانہ دس ہزار ایڈیشنل الاﺅنس دینے کا نوٹیفکیشن

  


لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد حکومت پنجاب نے ڈولفن فورسز کے جوانوں اور افسروں کو تنخواہ کے علاوہ ماہانہ 10 ہزار روپے ایڈیشنل الاﺅنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق آئی جی پولیس کی جانب سے ڈولفن فورس کے جوانوں اور افسران کو تنخواہ کے علاوہ ماہانہ دس ہزار روپے اضافی الاﺅنس دینے کی سمری وزیراعلیٰ نے منظور کرلی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جب یہ افسران اور جوان اس فورس سے واپس ضلع پولیس میں چلے جائیں گے تو یہ الاﺅنس حاصل کرنے کے اہل نہیں رہیں گے۔

مزید : لاہور


loading...