چندی گڑھ میں بھی جشن آزادی کی تقریب میں بد نظمی،فریڈم فائٹرز نے مودی سرکار کو اس کا اصلی چہرہ دکھادیا

چندی گڑھ میں بھی جشن آزادی کی تقریب میں بد نظمی،فریڈم فائٹرز نے مودی سرکار کو ...
چندی گڑھ میں بھی جشن آزادی کی تقریب میں بد نظمی،فریڈم فائٹرز نے مودی سرکار کو اس کا اصلی چہرہ دکھادیا

  

چندی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر چندی گڑھ میں جشن آزادی کی تقریب کے دوران تحریک آزادی کے کارکن بھارتی سرکار کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور ہاتھوں میں سیاہ پرچم اٹھاکرشدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق چندی گڑھ میں آ زادی کی تقریب کے دوران فریڈم فائٹرز نے خود کو دی گئی ناکافی سہولیات کے خلاف مودی سرکار کے خلاف نعرے لگانا شروع کردیے۔ بزرگ سکھوں کا کہنا تھا کہ نئی دہلی بار بار ان کی زندگی بہتر بنانے کا لارا لپا دے رہا ہے،لیکن حقیقت میں کچھ نہیں ہورہا۔ جس پراحتجاج کرتے ہوئے فریڈم فائٹرز نے تقریب کا بائی کاٹ کردیا اور نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر آگئے۔ مظاہرے کے دوران سکھ کارکنوں میں ہاتھوں میں بینرز اور سیاہ پرچم اٹھائے رکھے تھے۔ جس پر بھارت مخالف نعرے درج تھے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے پندرہ اگست کو بھی بھارت کی مختلف ریاستوں میں آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والی تنظیموں نے احتجاج کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی