چین میں کتے کو انسان کا وارث بنا دیا گیا

چین میں کتے کو انسان کا وارث بنا دیا گیا
چین میں کتے کو انسان کا وارث بنا دیا گیا

  


بیجنگ (آئی این پی) چین میں 71 سالہ شخص نے اپنی جائیداد اپنے پالتو کتے کے نام کرنے کی وصیت کردی۔ شمالی مشرقی چین کے صوبہ ہیبی کے رہائشی وانگ جن ہونے پالتو کتوں کے ایک مرکز سے رابطہ کرتے ہوئے اپنی وصیت درج کروائی جس میں تحریر کیا کہ ان کے مرنے کے بعد ان کی جائیداد جس کی قیمت 80 ہزار یووان بنتی ہے ان کے پالتو کتے ایرفو کے نام کردی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایک ہی بیٹا تھا وہ 6 سال کی عمر میں کار حادثہ میں جاں بحق ہوگیا جس کے کچھ ہی عرصہ بعد ان کی اہلیہ بھی دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ اب ان کا پالتو کتا ہی ان کا اصل وارث ہوگا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...