لکی مروت میں غیرت کے نام پردو خواتین قتل،ملزم نے گرفتاری دیدی

17 اگست 2016 (11:12)

لکی مروت(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں دوخواتین غیرت کی بھینٹ چڑھ گئیں جہاں تاج محمد نامی شخص نے اپنی بیوی او ر جواں سال بیٹی کو قتل کردیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ لکی مروت کے نواحی علاقہ لنگر خیل خنداں میں پیش آیا۔تاج محمد نے اپنی بیوی اور بیٹی کو ڈنڈے مار مار کر قتل کیا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد ملزم پولیس سٹیشن جاپہنچا اور اپنی گرفتاری دے دی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش مکمل کئے جانے تک قتل کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کرسکتے۔

مزیدخبریں