ایل ڈی اے کی کارروائی : کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے پر جوہر ٹاﺅن میں نجی سکول سیل کر دیا گیا

ایل ڈی اے کی کارروائی : کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے پر جوہر ٹاﺅن میں نجی سکول ...

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے ) حکام نے کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر جوہر ٹاﺅن میں قائم نجی سکول کو سیل کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایل ڈی اے انتظامیہ نے جوہر ٹاﺅن میں قائم ایک نجی سکول کو سیل کر دیا ۔ سکول میں بچوں کی کثیر تعداد موجود ہے اور ایل ڈی اے انتظامیہ نے باہر سے سکول کو تالے لگا دیے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول سیل ہونے کے بعد بچے اور اساتذہ سکول میں ہی محصور ہو گئے ہیں جن کو باہر نکلنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بھی سکول انتظامیہ کو متعدد نوٹس بھیجے تھے مگر اس کے باوجود کمرشلائزیشن فیس ادا نہیں کی گئی تاہم حتمی وارننگ کے بعد آج سکول کو سیل کر دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب سکول انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایل ڈی اے نے واجب الادا رقم کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا ۔

مزید : لاہور


loading...