داﺅد ابراہیم کی پاکستان سے بذریعہ سکائپ بھانجے کی شادی میں شرکت کا امکان، بھاری نفری تعینات

داﺅد ابراہیم کی پاکستان سے بذریعہ سکائپ بھانجے کی شادی میں شرکت کا امکان، ...
داﺅد ابراہیم کی پاکستان سے بذریعہ سکائپ بھانجے کی شادی میں شرکت کا امکان، بھاری نفری تعینات

  

ممبئی (آئی این پی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈرورلڈ ڈان داﺅدابراہیم پاکستان سے سکائپ کے ذریعے ممبئی میں اپنے بھانجے کی شادی میں شرکت کریں گے جس کیلئے ان کی بہن کے خاندان کی طرف سے انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ داﺅدابراہیم نے ممبئی میں اپنے آدمیوں کو شادی کے بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ پولیس نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں اور معاملات پر نظر رکھنے کیلئے نفری تعینات کرنے کے احکامات دیدیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈرورلڈ ڈان داﺅدابراہیم کے بھانجے علی شاہ پارکر جو داﺅد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے سب سے چھوٹے  بیٹے ہیں کی شادی  ہونے جارہی ہے  اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ داؤد ابراہیم اپنے بھانجے کی شادی میں سکائپ کے ذریعے شرکت کریں گے۔علی شاہ کی شادی مقامی کاروباری شخصیت کی بیٹی عائشہ نگانی سے ہوگی ممبئی کے ایک ہوٹل میں ہوگی ممبئی کرائم برانچ نے انسداد بھتہ خوری کے افسران کو  شادی کی تقریب پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت کردی ہے ۔

واضح رہے کہ داؤد ابراہیم کے بھانجے علی شاہ کا بڑا بھائی دانش 2006 میں ایک کار حادثے میں مارا گیا تھا جبکہ اس کی بہن عمیرا کی گزشتہ سال مئی میں شادی ہوئی تھی۔

مزید : بین الاقوامی