ہالی ووڈاسٹارجانی ڈیپ اوراداکارہ ایمبرہرڈ کی راہیں جدا،طلاق ہوگئی

ہالی ووڈاسٹارجانی ڈیپ اوراداکارہ ایمبرہرڈ کی راہیں جدا،طلاق ہوگئی
ہالی ووڈاسٹارجانی ڈیپ اوراداکارہ ایمبرہرڈ کی راہیں جدا،طلاق ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی ووڈسٹارجانی ڈیپ اوراداکارہ ایمبرہرڈکی شادی 15 ماہ ہی میں ختم ہوگئی،ایک دوسرے پرالزامات کی بارش کرنیوالے جوڑے نے عدالتی کارروائی سے بچنے کےلئے بالآخر طلاق کے معاملات خودہی طے کرلیے ہیں۔جانی ڈیپ کی سن دوہزار گیارہ میں ایمبرہرڈسےملاقا ت فلم 'رم ڈائری 'کےسیٹ پرہوئی تھی،دوستی بڑھی اوربالآخرجوڑے نے شادی کرلی جو اب انجام کو پہچ گئی ہے۔تیس سالہ ایمبرہرڈنے کچھ ماہ پہلے53برس کے جانی ڈیپ پرجسمانی تشددکاالزام لگایاتھا۔فلم 'پائریٹس آف داکریبین 'کے ہیروڈیپ نے ہرڈپرمالی فائدے اٹھانے کی کوشش کاجوابی الزام لگایاتھا،طلاق کامعاملہ ہرڈکی جانب سے جانی ڈیپ کےخلاف عدالتی کارروائی کی سماعت سے ایک روز پہلے طے ہوا۔جانی ڈیپ اورایمبرہرڈ نے اب ایک دوسرے کے خلاف مزیدبیان بازی نہ کرنےکاوعدہ بھی کیا ہے۔

مزید :

تفریح -