سامیہ قتل کیس میں ملزمان کا پانچ روزہ ریمانڈ دے دیا گیا

سامیہ قتل کیس میں ملزمان کا پانچ روزہ ریمانڈ دے دیا گیا
سامیہ قتل کیس میں ملزمان کا پانچ روزہ ریمانڈ دے دیا گیا

  


جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامیہ شاہد قتل کے ملزمان کو مزید پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامیہ شاہد کے والد اور سابق شوہر کو پولیس کی جانب سے ریمانڈ ختم ہونے پر جہلم کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر پولیس نجی وین میں ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر عدالت لے کر آئی ۔ عدالت نے قتل کے مرکزی ملزمان کو مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ سامیہ شاہد کے سابق شوہر چودھری شکیل نے پولیس کے سامنے اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے مقتولہ کو گلے میں دوپٹا ڈال کر قتل کیا۔

مزید : جہلم


loading...