پسند کی شادی نہ ہونے پر نئی نویلی دلہن نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

پسند کی شادی نہ ہونے پر نئی نویلی دلہن نے زندگی کا خاتمہ کرلیا
پسند کی شادی نہ ہونے پر نئی نویلی دلہن نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

  

ساہوکا (ویب ڈیسک) داد جملیرا کے رہائشی محنت کش مقبول احمد ملاح کی اکلوتی بیٹی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ (ک) کی چار روز قبل ساہوکا میں شادی کی گئی، مگر وہ اپنی شادی پر رضامندی نہ تھی اور اپنے پھوپھی زاد سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی اور اکثر اپنے والدین سے پسند کی شادی کے بارے میں کہتی رہتی تھی مگر اس کے والدین نے اس کی شادی کہیں اور کردی جس پر گزشتہ روز اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں ۔ نئی نویلی دلہن کو  بورےو الا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لے جایا جارہاتھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی، متوفیہ کو دادجملیرا میں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

مزید : جرم و انصاف