سوشل میڈیا پر ججز کی توہین، 2 ملزموں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی توہین سے متعلق مہم چلانے کے کیس میں دو ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی جج جواد حسین عادل نے سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تضحیک اور توہین پر مبنی مہم چلانے کے کیس میں دو ملزمان چوہدری محمد مشتاق اور حبیب احمد کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے انسداد سائبر کرائم سرکل کے حوالے کردیا۔ دوران سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد رضا نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔