پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے انگلش سکواڈ کا اعلان

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے انگلش سکواڈ کا اعلان
پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے انگلش سکواڈ کا اعلان

  

اوول(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پندرہ رکنی ٹیم کااعلان کردیا ہے۔مارک ووڈ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ بین اسٹوکس کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ 24 اگست سے پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلیں گے.اوئن مورگن کی قیادت میں انگلش ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں فاسٹ بولر مارک ووڈ کی واپسی ہوئی ہے.ٹیسٹ سیریز میں انجری کا شکار ہونے والے بین اسٹوکس کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے.ٹیسٹ سیریز میں بری طرح ناکام ہونے والے جیمز ونس کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے.انگلش ٹیم میں کپتان اوئن مورگن، معین علی، جونی بیئرسٹو، جوز بٹلر، لیام ڈوسن، کرس جورڈن، الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ویلی، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں.

مزید : کھیل