قندیل بلوچ قتل کیس :مفتی عبدالقوی کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا ، قندیل کے بھائی عارف سے روابط کا انکشاف

قندیل بلوچ قتل کیس :مفتی عبدالقوی کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ نے بھانڈا ...
قندیل بلوچ قتل کیس :مفتی عبدالقوی کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا ، قندیل کے بھائی عارف سے روابط کا انکشاف

  


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) قندیل بلوچ قتل کیس میں زیر تفتیش مفتی عبدالقوی کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آگئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ مفتی عبدالقوی مقتولہ کے سعودی عرب میں مقیم بھائی عارف کیساتھ رابطے میں تھے ۔

نیو نیو ز کے مطابق مفتی عبدالقوی کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا ، قندیل بلوچ قتل کیس کے تانے بانے مفتی عبدالقوی سے ملنے لگے ہیں ۔ فرانزک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مفتی عبدالقوی قندیل بلوچ کے سعودی عرب میں مقیم بھائی عارف کیساتھ رابطوں میں تھے ۔

کرنسی سمگلنگ کیس ، عدالت نے ایان علی کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم ، حکم سنا دیا ۔خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

دوسری جانب قندیل بلوچ کے والد نے بیان دیا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل کا منصوبہ سعودی عرب میں مقیم مقتولہ کے بھائی عارف نے بنایا ۔ قندیل بلوچ کے والد کے بیان کے بعد مفتی عبدالقوی کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ میں بھی عارف سے روابط کا انکشاف ہو نا اس بات کی طرف اشعارہ کر رہا ہے کہ مفتی عبدالقوی اور قندیل بلوچ کے بھائی عارف میں روابط موجود تھے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ایا ان روابط میں دونوں کے درمیان قندیل بلوچ کو قتل کرنے کے حوالے سے کوئی مشاورت بھی ہوئی ہے یا نہیں ۔

مزید : ملتان /اہم خبریں


loading...