ٹراٹ, برطانیہ کی کامیاب ترین اولمپیئین خاتون

ٹراٹ, برطانیہ کی کامیاب ترین اولمپیئین خاتون
ٹراٹ, برطانیہ کی کامیاب ترین اولمپیئین خاتون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریو(مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس میں برطانوی سائیکلسٹ لارا ٹراٹ نے نہ صرف اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا ہے بلکہ وہ اولمپکس میں چار طلائی تمغے جیتنے والی پہلی برطانوی خاتون بھی بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق24 سالہ عالمی چیمپیئن اب شارلٹ ڈوڑارڈن سے آگے نکل گئی ہیں جنھوں نے گھڑ سواری کے انفرادی ڈریسیج مقابلوں میں تیسرا طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔لارا ٹراٹ نے سائیکلنگ کے انفرادی اومنیم مقابلے میں 24 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے مجموعی طور پر 230 پوائنٹس حاصل کیے۔انھوں نے خوشی سے چھلکتے آنسوو¿ں کے ساتھ کہا: ’مجھے یقین ہی نہیں آ رہا۔ مجھے اس کی بالکل امید نہیں تھی۔‘اس سے قبل لندن اولمپکس میں انھوں نے ٹیم پرسوٹ اور اومنیم میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھااومنیم میں سائیکلنگ کے مختلف مقابلے ہوتے ہیں اور وہ اپنی پہلی سکریچ ریس میں دوسرے نمبر پر تھیں لیکن انھوں نے انفرادی پرسوٹ اور مقابلے سے خارج ہونے والی ریس میں پیر کو کامیابی حاصل کی۔انھیں اس ریس میں بلجیئم کی جولی ڈی ہورے پر آٹھ پوائنٹس کی سبقت حاصل تھی جبکہ ہیمر تیسرے نمبر پر تھیں۔

مزید :

کھیل -