کراچی : مسلح ڈاکو کورنگی میں باڑے سے 15جانور کھول کر لے گئے ، مالک نے مقدمہ درج کرادیا

کراچی : مسلح ڈاکو کورنگی میں باڑے سے 15جانور کھول کر لے گئے ، مالک نے مقدمہ درج ...
کراچی : مسلح ڈاکو کورنگی میں باڑے سے 15جانور کھول کر لے گئے ، مالک نے مقدمہ درج کرادیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) گلی محلوں، بازاروں یا راہ چلتے ہوئے انسانوں کو لوٹنے کی خبریں تو عام ہیں مگر کراچی میں چند مسلح افراد عید قربان سے پہلے سرگرم ہو گئے ہیں جنہوں نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واردات کے دوران قربانی کے جانوروں کو چرا لیا ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق 20مسلح ڈاکو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں جانوروں کے باڑے میں گھس گئے اور قربانی پر فروخت کیلئے لائے گئے کم وبیش 15جانور کھول کر لے گئے ۔ جانوروں کی قیمت ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے ۔

ملائشیا : 9 لاکھ لیٹر ڈیزل سے بھرا ملائشیا کا آئل ٹینکر ہائی جیک کر لیا گیا، خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

جانوروں کے باڑے کے مالک طیب نے بتایا کہ اس نے واقعے کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں درج کرادیا ہے اور پولیس نے باڑے کے چار ملازمین کو بھی تفتیش میں شامل کر لیا ہے ۔ اس کا کہنا تھا کہ رات گئے ملزمان رات گئے باڑے میں داخل ہوئے اور اس کے پندرہ جانور کھول کر لے گئے۔ مالک کا مزید کہنا تھا کہ اس واردات سے اس کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے کیونکہ ہر جانور کی قیمت 8سے 10لاکھ تھی مگر ابھی تک پولیس نے کسی بھی ملزم کو گرفتا ر نہیں کیا ۔

مزید : کراچی


loading...