پولیس اہلکاروں نے مردے کی جیب کاٹ لی، مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج

پولیس اہلکاروں نے مردے کی جیب کاٹ لی، مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج
پولیس اہلکاروں نے مردے کی جیب کاٹ لی، مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ غلام محمد آباد کے پولیس اہلکاروں نے مردے کو بھی نہ چھوڑا اور اس کی بھی جیب کاٹ لی۔ مقتول کے بھائی کی جانب سے تحریری درخواست پر سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فیصل آباد کے خالد نامی شخص کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس کے بھائی شاہد کو کچھ عرصہ پہلے قتل کردیا گیا تھا۔ مقتول کے قتل کی اطلاع تھانہ غلام محمد آباد پولیس کو دی گئی جس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش قبضے میں لے لی اور جیب سے 17 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون نکال لیا۔ بھائی کی جانب سے دی جانے والی تحریری درخواست پر اعلیٰ حکام کی جانب سے سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

’انٹرنیٹ پر فحش مواد بڑھنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں صحت کے اس ایک مسئلے کا بھی اضافہ ہورہا ہے‘ انتہائی پریشان کن حقیقت منظر عام پر

مقتول کے بھائی خالد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا گیا ہے لیکن اسے نوکری سے برخاست نہیں کیا گیا۔ خالد نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ مقتول کا سامان واپس دلوایا جائے جبکہ قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لا کر ”جیب کترے“ اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید : فیصل آباد