وزیراعظم کی افغان چیف ایگزیکٹو کو دورہ پاکستان کی دعوت،مناسب وقت پر دورہ ہوگا: عبداللہ عبداللہ
کابل(آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی، افغان چیف ایگزیکٹو نے مناسب وقت پر دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرائی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستانی سفیر نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام پہنچایا۔
دورہ کی دعوت پر وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ انھوں نے دعوت قبول کی ہے اور مناسب وقت پر پاکستان کا دورہ کرینگے۔