پنجاب بھر میں سکولوں کے اطراف کومبنگ آپریشن کا فیصلہ

پنجاب بھر میں سکولوں کے اطراف کومبنگ آپریشن کا فیصلہ
پنجاب بھر میں سکولوں کے اطراف کومبنگ آپریشن کا فیصلہ

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سیکیورٹی خدشات اور بچوں کے اغوا کے واقعات کے پیش نظر پنجاب بھر میں سکولوں کے اطراف میں کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ،صوبائی حکومت نے حفاظتی اقدامات کیلئے خصوصی مراسلہ بھی جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں سیکیورٹی خدشات اور بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر سکولوں کے اطراف میں کومنبگ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آپریشن کا مقصد شرپسندعناصرکا خاتمہ ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں سکولوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے اور بچوں کی چھٹی کے واپسی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چھٹی کے بعد بچوں کو شناخت کے بعد ہی والدین کے حوالے کیا جائے۔سکول ٹائم کے دوران بچوں کو باہر جانے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...