مکہ مکرمہ میں دو عازمین حج انتقال کرگئے،تین ہزار بیمار
مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) حج کیلئے سعودی عرب جانے والے 2 عازمین حج انتقال کرگئے جبکہ تین ہزار عازمین حج بیمار پڑ گئے ہیں۔
نجی ٹی وی 92کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے سعودی عرب جانے والے دو عازمین حج سعودی عرب میں انتقال کرگئے ہیں جب کہ تین ہزار عازمین حج کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں جنہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق عازمین حج نے کھانے سے متعلق شکایات بھی کی تھیں۔