سی آئی اے نے بلوچستان سے بھاگ کر آنے والے لڑکے کو والدین کے سپرد کردیا

سی آئی اے نے بلوچستان سے بھاگ کر آنے والے لڑکے کو والدین کے سپرد کردیا
سی آئی اے نے بلوچستان سے بھاگ کر آنے والے لڑکے کو والدین کے سپرد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) سی آئی اے پولیس نے بلوچستان سے بھاگ کر آنے والے بچے محمد اسلم کو مال روڈ سے پکڑ کر اس کے والدین کے سپرد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے سول لائنز پولیس نے مال روڈ پر آوارہ پھرتے ہوئے ہوئے 15سالہ بچے کو پکڑ کر پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ اس کا نام محمد اسلم ہے اور وہ ڈیرہ مراد جمالی نصیر آباد ، کوئٹہ صوبہ بلوچستان کا رہائشی ہے اور وہ گھر والوں سے ناراض ہو کر خود ہی بذریعہ ٹرین لاہور آ گیا ہے۔

جب اس کے باپ کا نمبراس سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ میرا بیٹا 2ہفتوں سے لاپتہ ہے اور ہم لوگ اسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک چکے ہیں جس کے متعلق اخبارات میں کافی اشتہاعارت بھی دےچکے ہیں۔ پویس نے اس کے والدین کو بلا کر بچے محمد اسلم کو ان کے سپرد کردیا۔ اس موقع پر پولیس نے جب بچہ والدین کے سپرد کیا تو اس کے والد نے کہا کہ میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں جس سے میں لاہور پولیس کا شکریہ ادا کرسکوں کہ انہوں نے میرے بچے کو مجھ سے ملو اکر مجھ پر جو احسان کیا ہے اس سے متعلق میرے پاس الفظ نہیں ہیں۔

مزید :

لاہور -