”اغوا کار آگئے، گھروں سے نکلو“ اعلان کرنے پر موذن کے خلاف مقدمہ درج

”اغوا کار آگئے، گھروں سے نکلو“ اعلان کرنے پر موذن کے خلاف مقدمہ درج
”اغوا کار آگئے، گھروں سے نکلو“ اعلان کرنے پر موذن کے خلاف مقدمہ درج

  

کوٹ اسلام (ویب ڈیسک) ”اغواکار آگئے، گھروں سے نکلو“ مسجد میں اعلان کرنے والے کوٹ اسلام کے موذن مسجد اللہ والی محمد ابراہیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

اخباری رپورٹ کے مطابق مسجد میں اعلان کے بعد شہریوں میں بے چینی پھیل گئی اور کئی افراد گھروں سے باہر بھی نکل آئے لیکن ایسا کچھ نہیں تھا، موذن سے پوچھ گچھ پر بھی وہ مطمئن نہیں کرسکے جس کے بعد حراست میں لے لیاگیا۔ محرر تھانہ حویلی کورنگا رانا محمد عمران نے کہا کہ یہ اعلانات شہریوں میں بے چینی کا باعث  بن رہے ہیں، بچوں کی اغواء کی خبروں کے بعد سے والدین پہلے ہی محتاط ہیں۔ 

دوسری طرف روزنامہ خبریں کے مطابق پکڑے گئے محمد ابراہیم کے نابینا والد حافظ غلام محمد نے بتایا کہ گھر میں ایک وقت فاقہ ہے، جرمانہ کے 25ہزار روپے کون بھرے گا، اعلان کرانے والوں نے بعد میں انکار  کردیا لیکن پولیس نے میرے بیٹے کو پکڑ لیا ۔

مزید : جرم و انصاف