لاہور تاریخ کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی کا ملزم سکیورٹی گارڈ نکلا

لاہور تاریخ کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی کا ملزم سکیورٹی گارڈ نکلا
لاہور تاریخ کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی کا ملزم سکیورٹی گارڈ نکلا

  


لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی تاریخ کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی کا معاملہ حل ہونے کے قریب پہنچ گیا، سی آئی اے پولیس ماڈل ٹاﺅن نے  ملزم کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2کروڑ روپے برآمد کرلیے اوراس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نے بینک ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات جس میں برج بینک کے سکیورٹی گارڈ  اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے 9کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، اس کے  مرکزی ملزم بینک سکیورٹی گارڈ وقاص کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2کروڑ روپے برآمد کرلیے جبکہ ڈکیتی کی واردات میں لوٹی گئی7کروڑ روپےکی برآمدگی  اوردیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہے ۔

پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ  ڈکیتی کے دیگر ملزمان بھی جلد ہی گرفتار کرلیے جائیں گے۔

مزید : لاہور


loading...