8کے ہندسے کی نحوست، ضیاءالحق پر 8کا ہندسہ شدت کے ساتھ موجود تھا: رپورٹ

8کے ہندسے کی نحوست، ضیاءالحق پر 8کا ہندسہ شدت کے ساتھ موجود تھا: رپورٹ
8کے ہندسے کی نحوست، ضیاءالحق پر 8کا ہندسہ شدت کے ساتھ موجود تھا: رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) محض اتفاق ہے یا علم الاعداد کے ماہرین کی 8 کے ہندسے کی نحوس بارے رائے درست ہے؟ سانحہ بہاولپور اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عسکری حادثے کے روز بھی 8 کا ہندسہ پوری شدت کے ساتھ موجود تھا۔

روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق آج شہدائے سانحہ بہاولپور کی برسی کے دن جائزہ لیں تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ 28سال قبل جب 17 اگست 1988ءکو جنرل ضیاءالحق ودیگر فوجی افسران کا طیارہ بہاولپور کے قریب فضاءمیں پھٹ گیا تو اس روز تاریخ 17 اپنے عددی مجموعے (1+7=8) کے ساتھ موجود تھی، اس کے ساتھ ہی خود اگست آٹھواں مہینہ تھا، یہی نہیں بلکہ سال 1988ءکا عددی مجموعی (1+9+8+8=26) اور (2+6=8) ہی تھا، یعنی تاریخ، مہینہ اور ان تینوں 8 تھے اور تین 8 اس روز موجود تھے۔ یوں عدد 8اپنی تمام تر شدتوں و حشرسامانیوں کے ساتھ موجود تھا اور اسی روز ملکی تاریخ کا سب سے بڑا عسکری حادثہ اور سانحہ پیش آگیا۔ اس صورتحال میں پھر کیا یہ مان لینا چاہیے کہ علم الاعداد کے ماہرین کی 8 کے ہندسے کی نحوست بارے رائے درست ہے؟ یا یہ محض ایک اتفاق ہے۔

مزید :

لاہور -