بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی آرمی چیف کا ہنگامی دورہ کشمیر

بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی آرمی چیف کا ہنگامی دورہ کشمیر
بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی آرمی چیف کا ہنگامی دورہ کشمیر

  


سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی افسران کی ہلاکت کے بعد بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیرسنگھ جمعرات کو ہنگامی دورے پر کشمیر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں مجاہدین کی جانب سے  بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں دو افسراور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا تھا جبکہ پانچ زخمی ہوئے تھے جس کے بعد بھارتی آرمی چیف آج مقبوضہ کشمیر کا ہنگامی دورہ کر رہے ہیں ۔ دوسری طرف بھارتی آرمی چیف کے ہنگامی دورے کے پیش نظر بھارتی فوج نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر قیادت کو گرفتار کر لیا  ہے ۔

مزید : قومی


loading...