ایگزیکٹ سکینڈل ،شعیب شیخ سمیت 13ملزموں کے ریلیز آرڈر جاری

ایگزیکٹ سکینڈل ،شعیب شیخ سمیت 13ملزموں کے ریلیز آرڈر جاری
ایگزیکٹ سکینڈل ،شعیب شیخ سمیت 13ملزموں کے ریلیز آرڈر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی عدالت نے ایگزیکٹ سکینڈل میں ملوث 13 ملزمان کے ریلیز آرڈر جاری کردئیے، ملزمان آج سینٹرل جیل کراچی سے رہا ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سہیل محمد لغاری نے ایگزیکٹ اسکینڈل کیس میں ملوث 13 ملزمان کے ریلیز آرڈر جاری کر دئیے ہیں۔ انہیں آج کسی بھی وقت سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیا جائے گا۔ سندھ ہائی کورٹ نے 15 اگست کو ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔ ملزمان میں وقاص عتیق، عدنان احمد ،عدنان صبور، عبدالغفار، وون کرسٹوفر اور دیگر شامل ہیں۔ شعیب شیخ کے جانب سے منی لانڈرنگ کا کیس کالعدم قرار دینے کی درخواست پر بھی آج فیصلے کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -