اکشے کی رستم نے ہرتیک کے آثار قدیمہ کو روند کر رکھ دیا، پانچ دن میں 115 کروڑ روپے کا بزنس

اکشے کی رستم نے ہرتیک کے آثار قدیمہ کو روند کر رکھ دیا، پانچ دن میں 115 کروڑ ...
اکشے کی رستم نے ہرتیک کے آثار قدیمہ کو روند کر رکھ دیا، پانچ دن میں 115 کروڑ روپے کا بزنس

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے رستم نے آثار قدیمہ کو روند ڈالا اور ساتھ میں یہ بھی کہہ دیا کہ فلم کی وجہ سے ذاتی تعلقات بگاڑنا بیوقوفی ہوگی۔

باکس آفس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ بالی ووڈ مووی ریویوز کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ” رستم “ نے باکس آفس پر قبضہ جما رکھا ہے اور ریلیز کے پانچ دنوں میںانڈیا سے سوا 75 کروڑ جبکہ دنیا بھر سے 115 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے ۔ دوسری طرف ایک ہی دن ریلیز ہونے والے دوسری فلم موہنجوداڑو شائقین کے دلوں پر کچھ خاص اثر نہ دکھا سکی اور بڑے بجٹ کی فلم ہونے کے باوجود انڈیا سے صرف سوا 43 کروڑ جبکہ دنیا بھر سے 76 کروڑ روپے ہی کما سکی ہے ۔

واضح رہے کہ اکشے کمار کی فلم رستم کا مجموعی بجٹ 65 کروڑ روپے تھا جبکہ ہرتیک روشن کی فلم موہنجوداڑو کا بجٹ 115 کروڑ روپے تھا۔

شادی کے چند ماہ بعد ہی نوبیاہتا دلہن نے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور پھر اپنا شادی کا سوٹ انٹرنیٹ پر بیچنے کیلئے لگادیا، بیچ کر ان پیسوں کاکیا کرنا چاہتی ہے؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

بی بی سی کے مطابق اکشے کمار کا کہنا ہے کہ فلموں کی وجہ سے ذاتی تعلقات کو بگاڑنا بیوقوفی ہوگی کیونکہ فلمیں تو آتی جاتی رہتی ہیں لیکن فلموں کے درمیان تعلقات کو لانا ٹھیک نہیں، پیشہ ورانہ اور ذاتی تعلقات اپنی اپنی جگہ ہوتے ہیں۔اکشے کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریتک اور میں آج بھی اچھے پڑوسی کی طرح ہی ہیں، ہم ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں اور کبھی کبھار ساتھ میں کھانا بھی کھا لیتے ہیں۔

ہالی ووڈ کے معروف ترین جوڑے میں طلاق ہوگئی

مزید : تفریح


loading...