چیئرمین پیمرا ہم جنس پرستوں کی تنظیم کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ رہ چکے ہیں : اینکر پرسن ارشد شریف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پیمرا ابصار عالم ہم جنس پرستوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ رہ چکے ہیں۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد شریف کا کہنا تھا کہ ابصار عالم پہلے ہی دن سے یہ ذہن بنا کر بیٹھے تھے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود پر پابندی لگانی ہے اور انہوں نے اپنے طور پر ہی 45 دن کیلئے نا کردہ جرم کی پاداش میں ان پر پابندی عائد کردی۔
دنیا کا مہنگا ترین سوراخ ،اگر کوئی چیز گزرے تو یہ اسے اندر کھینچ لیتا ہے، یہ دراصل کیا چیز ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی
انہوں نے بتایا کہ یہ وہی ابصار عالم ہیں جو پاکستان میں” اوپین سوسائٹی فاؤنڈیشن “کے کنٹری ہیڈ رہے ہیں۔ یہ وہ فاؤنڈیشن ہے جو مختلف عرب ممالک میں عرب بہار کے پیچھے تھی ۔ امریکہ کے اس پراجیکٹ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی حکومت بھی گرانے کی کوشش کی جبکہ اکثر ممالک میں اس تنظیم کے ذریعے امریکہ نے جمہوریت پھیلانے اور عوام کو آزاد کرانے کے بہانے بدامنی پیدا کی۔
’اب میں معجزہ کرکے دکھاﺅں گا‘ یہ کہہ کر پادری نے نوجوان لڑکی پر بھاری بھرکم سپیکر رکھ دیا، پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
انہوں نے بتایا کہ یہ تنظیم دنیا بھر میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کیلئے بھی کام کرتی ہے۔ جب ابصار عالم اس تنظیم کے سربراہ تھے تو ان دنوں اسلام آباد میں ہم جنس پرستی کے حوالے سے بہت زیادہ خبریں سامنے آئیں جبکہ 2011 میں امریکی سفارتخانے نے بھی انہی کے دور میں ہم جنس پرست پارٹیاں کرائیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پیمرا نے اے آروائے نیوز پر ڈاکٹرشاہد مسعود کے پروگرام پر پابندی عائد کی تھی ۔